اسرائیل کی فوجی عدالت سے زیر حراست دو فلسطینیوں کو عمر قید کے ساتھ فی کس دو لاکھ 58 ہزار شیکل جرمانہ کی سزائیں سنائی ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف ابو الرب اور یوسف خالد کمیل کو عمر قید کے ساتھ ساتھ دو لاکھ اٹھاون ہزار شیکل جرمانوں کی بھی سزائیں سنائی گئیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے دونوں فلسطینیوں کو چھ اکتوبر 2017ء کو سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں ایک یہودی آباد کار کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔