ایران کے ایوان صدر کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 بار ایرانی صدر حسن سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا۔
ایرانی ایوان صدر کے پرنسپل سیکرٹری محمود واعظی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر حسن روحانی سے رابطے اور ملاقات کی کئی بار کوشش کی۔ تاہم ایران نے امریکی صدرکی طرف سے ملاقات کی خواہش مسترد کردی۔
ایرانی عہدیدار کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران میں کابینہ کے اجلاس میں امریکا کی ایران کے خلاف پالیسیوں پر غورکیا جا رہا ہے۔
مسٹر واعظی کا کہنا تھا کہ امریکا نے امریکا نے متعدد بار ایران سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا مگر تہران موجود امریکی انتظامیہ کےساتھ کسی قسم کی بات چیت کا حامی نہیں۔ ٹرمپ نے اقتدار سنھبالنے کے بعد آٹھ بار ایرانی صدر سے ملاقات کی کوشش کی۔ گذشتہ برس جب صدر حسن روحانی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک گئے تو اس وقت بھی امریکی صدر کی طرف سے ان سے ملاقات کی بار بار کوشش کی گئی تھی۔
امریکی حکومت یا صدر حسن روحانی کی جانب سے محمود واعظی کے بیان پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔