جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں گیس کا شدید بحران

جمعہ 20-جولائی-2018

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی سپلائی بند کیے جانے کے نتیجے میں غزہ میں گھروں میں استعمال ہونے والی گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز غزہ میں گھریلو گیس کے مراکز کی طرف سے صارفین کو بتایا گیا کہ ان کے پاس گیس کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ غزہ کی تجارتی گذرگاہ کرم ابو سالم کے بند ہونے کے نتیجے میں ان کے پاس موجود گیس ختم ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے قابض صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی سپلائی بند کردی تھی۔ صہیونی ریاست کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ایندھن کی سپلائی پر پابندی آئندہ اتوار تک رہے گی تاہم اگر غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد سے فلسطینیوں کی جانب سے گیسی غباروں کے حملوں کا سلسلہ جاری رہا پابندی میں نہ  صرف توسیع کی جائے گی بلکہ غزہ کی پٹی پر جنگ بھی مسلط کی جاسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی