چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں آج جمعہ کو وسیع پیمانے پر ’حق واپسی‘ مظاہروں کا اعلان

جمعہ 20-جولائی-2018

فلسطین کے علاقے غزہ میں آج جمعہ 20 جولائی کو صہیونی ریاست کے غاصبانہ تسلط اور حق واپسی سلب کیے جانے کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر مظاہروں کے لیے تمام مقامی تنظیمیں متحرک ہیں اور مشرقی سرحد پر آج جمعہ کو بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔

حق واپسی سپریم کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 مارچ 2018ء کو شروع ہونے والے مظاہروں کو آگے بڑھاتے ہوئے آج جمعہ کو غزہ کی پوری مشرقی سرحد پر جگہ جگہ مظاہرے اورریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

آج کے احتجاجی مظاہروں کے لیے ’جمعہ تحریک حق واپسی کے خلاف صہیونی سازش آگے نہیں بڑھانے دی جائے گی‘ عنوان منتخب کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد مظاہروں کے لیے صہیونی ریاست سے سلب کردہ حق واپسی لینے کا مطالبہ کرنا اور دنیا کو اس دیرینہ فلسطینی حق کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء کو فلسطین میں یوم الارض کے عنوان سے ہونے والے مظاہروں نے ایک تحریک کی شکل اختیارکرلی ہے۔ اسرائیلی فوج طاقت کے ذریعے فلسطینی ریلیوں کو کچلنے کی کوشش کرتی ہےمگر اس کے باوجود فلسطینی شہری تحریک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

قابض فوج تیس مارچ کے بعد اب تک ڈیڑھ سو فلسطینی مظاہرین کو شہید اور سولہ ہزار سے زاید کو زخمی کرچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی