گذشتہ روز پاکستان میں زیرتعلیم فلسطین کے ایک طالب علم کو پراسرار طورپر مردہ پایا گیا۔ فلسطینی طالب علم کی موت کے اسباب جاننے کی کوششیں جاری ہیں تاہم فی الحال یہ معمہ حل نہیں ہوسکا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 23 سالہ احمد محمد احمد غنیمات کا تعلق غرب اردن کے شہر الخلیل کے صوریف قصبے سے ہے اور وہ پاکستان میں کمپیوٹرانجینیرنگ کے شعبےسے زیرتعلیم تھا۔
گذشتہ روز اسے اس کی فلیٹ میں پراسرار طورپر مردہ پایا گیا۔ غنیمات کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کے بیٹے کی موت کے اسباب کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
احمد غنیمات کی میت تدفین کے لیے جلد ہی اس کے آبائی شہر صوریف منتقل کی جائے گی۔