قابض صہیونی انٹیلی جنس حکام نے فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی ایک خاتون ملازمہ کو مسجد اقصیٰ سے تین روز کے لیے بے دخل کر دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ کی سادنہ کے شعبے کی ملازمہ نجویٰ الشخشیر کو باب الخلیل میں قائم ’القشلہ‘ پولیس مرکز طلب کیا۔ اسے کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھنے کے بعد اس شرط پر رہا کیا گیا کہ وہ اگلے تین روز تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوگی۔
اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ کی ایک خاتون محافظہ کو بھی پوچھ تاچھ کے لیے کل پولیس مرکز میں طلب کیا ہے۔