امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا میرا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مجھے ایسا کوئی شخص نظر نہیں آتا جو آئندہ الیکشن میں مجھے شکست دے سکے۔
ٹرمپ نے 2016 کے الیکشن میں معاونت کرنے والے بریڈ پارسکل کو ہی الیکشن 2020 کیلئے ڈیجیٹل سٹریٹیجسٹ مقرر کیا ہے ۔ ایک سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ملکہ برطانیہ سے خوشگوار ملاقات رہی، وہ ظاہری و باطنی طور پر بہت اچھی خاتون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ نے بتایا کہ بریگزٹ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین نے گذشتہ روز فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسینکی میں ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں میں یہ پہلی باقاعدہ رسمی ملاقات تھی۔