قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں سوموار کے روز ایک کارروائی کے دوران شہید فلسطینی معتز حجازی کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے ساتھ لوٹ مار کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی سلوان ٹاؤن کی الثوری کالونی میں شہید حجازی کے مکان کا محاصرہ کیا۔ تلاشی کی اڑ میں گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔
ادھر سوموارکو قابض فوج نے شمال مغربی بیت المقدس میں بدو، کفر عقب، شمالی القدس میں الرام کے مقامات پر چھاپے مارے۔ فلسطینی شہریوں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا تو قابض فوج نے ان پر لاٹھی چاری کے ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔