اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو چودہ سال قید اور پانچ لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوج داری عدالت نے گذشتہ روز زیرحراست 31 سالہ حمزہ فائز ابو الفیلات کو 14 سال قید اور پانچ لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔
حمزہ پر الخلیل شہر میں عتصیون کے مقام پر ایک یہودی آباد کار خاتون کو چاقو کے حملے میں زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے حمزہ ابو الفیلات کو 28 اکتوبر2015ء کو عتصیون چوک میں رامی لیوی شاپنگ مرکز میں ایک یہودی خاتون کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔