شنبه 16/نوامبر/2024

گری دار میوے دل کی صحت کے لیے غیرمعمولی مفید!

پیر 16-جولائی-2018

امریکا میں کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اخروٹ اور پادام سمیت گری دار خشک میوے دل کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق  کے نتائج سائنس بارے معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ ’ EurekAlert‘ پر شائع کی گئی ہے۔

اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ گری دار خشک میوہ جات بے پناہ غذائی مرکبات اور اجزاء پائے جاتے ہیں۔  یہ طبی خواص امراض قلب سے بچانے اور خون کی شریانوں کی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

تحقیق کے لیے22 سے 75 سال کی عمر کے  1059 افراد کے معمولات کاجائزہ لیا گیا۔ ان میں کولسٹرول کی زیادتی کے مریض،دوسرے درجے کے ذیابیطس اور وزن میں زیادہ کے مریض شامل تھے۔

ٹیسٹ میں شامل افراد کو پانچ سے 24 فی صد حراروں کی مقدار کے مساوی یومیہ گری دار میوے کھلائے گئے۔ عام مقدار میں یہ 31 گرم وزن بنتا ہے۔

ماہرین نے دیکھاکہ گری دار میوے کھانے والے افراد میں کولسٹرول، چکنائی اور چربی کم ہو رہی ہے۔

ان کے وزم میں کمی اور فشار خون  کا پریشر بھی کم ہواجو امراض قلب اور خون کی شریانوں کی بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی