چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل سے جنگ بندی میں علاقائی قوتوں کا کردار ہے:حماس، اسلامی جہاد

پیر 16-جولائی-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسلامی جہاد نے باور کرایا ہے کہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں کشیدگی ختم کرانے میں علاقائی اور عالمی قوتوں نے اہم کردار ادا کیا۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا گیا کہ مصر سمیت بعض دوسری علاقائی قوتوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ادھر فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔

اسلامی جہاد کا کہناہے کہ فریقین میں جنگ بندی مصر کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔

اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے بتایا کہ ہفتے کے روز مصری حکام کے ساتھ مسلسل رابطوں کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مصر نے سنہ 2014ء کے جنگ بندی معاہدے کو فعال رکھنے کے لیے دونوں فریقوں پر دباؤ ڈالا۔ نیز معاہدے میں علاقائی اور عالمی قوتوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مصری رکن پارلیمنٹ محمد حمزہ نے ’الحدث‘ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لیے مصر کی تجاویز قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین میں جنگ بندی پر عمل درآمد چند گھنٹوں کے اندر اندر شروع ہوجائے گا۔

درایں اثناء تحریک حماس نے بھی ایک بیان میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر کئی مقامات پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں دو بچے شہید اور ایک درجن شہری زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی بمباری کے جواب میں راکٹوں سے حملے کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی