چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس اور مصری حکومت کے درمیان جامع مذکرات اختتام پذیر

ہفتہ 14-جولائی-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کا وفد مصر کے سرکاری دورے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ حماس کی قیادت کا کہنا ہے کہ مصری قیادت کے ساتھ تمام حل طلب امور پرجامع مذاکرات کیے گئے ہیں۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سینری رُکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے ایک بیان میں کہا کہ حماس اور مصری قیادت کےدرمیان ملاقاتیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔ مصری انٹیلی جنس حکام اور دیگر قیادت سے ملاقات میں غزہ کی پٹی سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مصری قیادت کے ساتھ ملاقات کو اہمیت کی حامل قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ حماس اور مصر کے درمیان ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد  بدھ کے روز مصر کی دعوت پر قاہرہ پہنچا تھا۔ وفد کی قیادت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کررہے تھے۔ اس کے علاوہ وفد میں خلیل الحیہ، موسیٰ ابو مرزوق، حسام بدران، عزت الرشق اور روحی مشتہی شامل تھے۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم کے مطابق حماس اور مصری قیادت کے درمیان دو طرفہ مذاکرات میں فلسطین اور عرب امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مصری حکام کا کہنا ہے کہ وہ حماس اور فتح کے درمیان تعطل کا شکار مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ثالثی کی کوششیں کررہے ہیں۔ اس موقع پرفتح کا ایک وفد بھی قاہرہ میں ہے تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی