چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید، 220 زخمی

ہفتہ 14-جولائی-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کے روز  فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پندرہ سالہ بچہ شہید اور دو سو سے زاید مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جُمعہ کے فلسطینیوں نے جبری بے دخلی کے شکار ’خان الاحمر‘ قصبے کے فلسطینی باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر ریلیاں نکالیں۔

مشرقی غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب فلسطینی احتجاج کررہے تھے کہ ان پر قابض فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست گولیاں چلائیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ عثمان رامی حلس شہید ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ حلس کے سینے میں کئی گولیاں ماری گئیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 220 فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سےبعض کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ بعض کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی