فلسطین کے کاغذی جہازوں اور آتش گیر غباروں کے گرنے سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے زیرتسلط کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھی جب کہ ’اوھنیر‘ کیبوٹز میں آتشی غبارے گرنے سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونووت‘ کے مطابق کیبوٹز اھنیر کے میں گیسی غبارہ گرنے کے سے لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے دو اسرائیلی فوجی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے فوجیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جمعہ کے روز فلسطینیوں کی طرف سے غزہ کی مشرقی سرحد پر 40 گیسی غبارے اور آتش گیر جہاز پھینکے۔
عبرانی ویب سائیٹ ’0440‘ کے مطابق اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے آتش گیر کاغذی جہازوں کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کرسکی۔
خیال رہے کہ 30 مارچ2018ء سے فلسطینی شہریوں نے غزہ کی مشرقی سرحد پر کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں سے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیاتھا جس کے نتیجے میں صہیونی ریاست کو غیرمعمولی مالی نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے کاغذی جہاز پھیینکنے کا سلسلہ روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت کئی حربے استعمال کئے مگر ان کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔