اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کی شمالی سرحد پر فلسطینیوں کے ایک دستی بم حملے میں ایک فوجی افسر شدید زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کےایک گروپ نے شمالی غزہ میں پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔