چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی وزیر کی القدس میں آباد فلسطینیوں کی بے دخلی کی تجویز

جمعہ 13-جولائی-2018

اسرائیل کے وزیر زراعت اور شدت پسند سیاست دان ‘اوری ارئیل’ نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ 40 سال سے مشرقی بیت المقدس میں آباد فلسطینی بدوئوں کو نکال باہر کرے۔

اسرائیلی اخبار ‘ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیر زراعت مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی بدوئوں کے وجود سے انکاری ہیں۔

اسرائیلی وزیر نے معالیہ ادومیم یہودی کالونی میں مزید وسیع پیمانے پر یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر  اور ‘معالیہ ادومیم B’ کے قیام کی بھی تجویز دی جس میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ 20 ہزار دونم فلسطینی رقبہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر کی طرف سے مشرقی بیت المقدس سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی تجویز ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب دوسری جانب اسرائیلی سول انتظامیہ نے بیت المقدس کے نواحی علاقے خان الاحمر اور کفار ادومیم یہودی کالونی کےقریب فلسطینی بدووں کو نکال باہرکی مہم شروع کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی