چهارشنبه 30/آوریل/2025

شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون کا فلسطینیوں پر حملہ

جمعہ 13-جولائی-2018

فلسطین کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رات گئے شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے دو الگ الگ گروپوں پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے بم باری کی تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیاروں نےشمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر کاغذی جہاز اور گیسی غبارے اڑانے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا تاہم فلسطینی شہری معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون طیاروں نے فلسطینیوں کے دو گرپوں کے قریب بم گرائے مگر کسی فلسطینی کے جانی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہری 30 مارچ سے تحریک حق واپسی کے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مظاہرین آئے روز اسرائیلی کالونیوں کا آتش گیر کاغذی جہازوں کے ذریعے حملے کرتےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی