جمعه 15/نوامبر/2024

’اللد قتل عام کے70 سال‘۔ صہیونی دہشت گردی کا انداز بدل گیا!

جمعرات 12-جولائی-2018

فلسطین میں صہیونی ریاست کےقیام سے آج تک 70 برس کا پل پل اس بات پرگواہ ہےکہ صہیونی ریاست نے ہرحوالے سے فلسطینیوں کے کشت وخون کی حوصلہ افزائی کی۔ دیر یاسین قتل عام سے اللد ، صبرا اور شاتیلا میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے منظم جرائم، غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں  کا وحشیانہ قتل، غرب اردن اور بیت المقدس میں صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی منظم نسل کشی ایسے سنگین جرائم ہیں جو باربار صہیونی ریاست مظالم کی یاد تازہ کرتے ہین۔

صہیونی اجرتی قاتلوں کے سامنے بچے محفوظ رہے نہ خواتین، بوڑھے نہ جوان، فلسطینیوں کو ان کے گھروں کے اندر بند کرکے ان پر مکان گرا دیے گئے۔  فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا ایسا وار جاری ہے جیسے ان کا تاریک میں نام و نشان تک مٹا دیا جائے گا۔ خون خوار صہیونی بھیڑے جسد فلسطین کو مسلسل نوچ رہےہیں۔

خان الاحمر سے بے دخلی اور غزہ پر عرصہ حیات تنگ

مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر اللد میں وحشی صہیونی لیڈر ازحاق رابین کی قیادت میں آج سے ستر برس پیشتر فلسطینیوں کا قتل عام اس لیے کیا گیا کہ انہوں نے صہیونی غاصبوں کے حکم پر شہر خالی کرنے سے انکار کردیا گیا۔ آج ستر سال کے بعد بھی وہی مناظرایک بار دہرائے جا رہےہیں۔ آج اللد کی جگہ ’خان الاحمر‘ اور ازحاق رابین کی جگہ بنجمن نیتن یاھو ہے۔ آج اللد کی جگہ غزہ ہے جس کے باشندوں کا مال لوٹنے کے ساتھ ساتھ ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا۔ صہیونی منظم انداز میں خان الاحمر سے فلسطینیوں کو نکال باہر کرنے اور غزہ کے دو ملین فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

جس طرح اللد میں فلسطینیوں کو صہیونی مجرموں کی منظم نسل پرستی کا سامنا تھا۔ ایسے ہی آج خان الاحمر اور غزہ کے عوام کو درپیش ہے۔ ہاں وقت ضرور بدل گیا ہے مگر انداز دہشت گردی وہی پرانا ہے۔ غرب اردن اب بھی صہیونی توسیع پسندی کے اژدھے میں ہے۔

فلسطینی قوم آج بھی اللد میں ہونے والے اپنے بزرگوں کےقتل عام کو یاد رکھے ہوئے ہے۔ صہیونی ریاست کے انسانیت کے خلاف جرائم اب تاریخ اور جغرافیے کے خلاف جرائم تک پھیل گئے ہیں۔

اللد میں قتل عام

اللد اور الرملہ  قصبے سنہ شمالی فلسطین کے ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں سنہ 1948ء میں صہیونی ریاست کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ صہیونی دہشت گردوں کے بریگیڈ 89 کی قیادت موشے ڈایان نامی ایک دہشت گرد کے پاس تھی۔ جب یہودی بلوائیوں نے ان دونوں قصبوں کی فلسطینی آبادی کو تہہ تیغ کرنا شروع کیا تو ڈایان کی جانب سے اعلان کیا گیا جو لوگ مسجدوں میں پناہ لیں گے انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔ سیکڑوں فلسطینی اپنی جانیں بچانے کے لیے اللد کی مسجد دھمش میں جمع ہوئے۔

 ڈایان نے یہودی دہشت گردوں کو آرڈر جاری کیا کہ وہ مسجد میں جمع فلسطینیوں کو چن چن کرگولیاں ماریں چنانچہ دہشت گردی کی اس بدترین واردات میں 176 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ آج بھی اس مسجد کے کھنڈرات فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کی گواہی دیتے ہیں۔ صرف یہی نہیں مسجد میں 176 افراد کو شہید کرنے کے بعد گھروں سے بھاگنے والوں کو بھی معاف نہ کیا گیا اور ہرنظرآنے والے فلسطینیوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔ اعدادو شمار کے مطابق 426 فلسطینیوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کیا گیا اور ان دونوں قصبوں سے سخت گرمی میں ساٹھ سے ستر ہزار فلسطینیوں کو نکال دیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی