شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا فلسطینی اسکول پر دھاوا، شیلٹراکھاڑ کر قبضے میں لے لیا

جمعرات 12-جولائی-2018

بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر قائم ایک عارضی اسکول پر دھاوا بولا اور اسکول کے لیے بنائے گئے عارضی شیلٹرز اکھاڑ کرقبضے میں لے لیے اور اسکول کا دیگر سامان بھی ضبط کرلیا۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور یطا کی یونین کونسل کے چیئرمین محمد الربعی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج بلڈوزروں اور دیگر بھاری مشینری کے ساتھ ’خلہ الضبع‘ اسکول پر حملہ آور ہوئی اور اسکول کو غیرقانونی قرار دے کر اس کے شیلٹرز اکھاڑ پھینکے۔

الربعی نے بتایا کہ صہیونی فوج نے مجرمانہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی کے خلاف اسکول کے طلباء اور اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی املاک، مکانات اور اسکولوں کی مسماری صہیونی فوج کا روز کا معمول بن چکی ہے۔ آئے روز قابض فوج فلسطینیوں کی املاک کو غیرقانونی قرار دے کرانہیں مسمار کرنے کی مجرمانہ  کارروائیوں کی مرتکب ہوتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی