چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام کا القنیطرہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

جمعرات 12-جولائی-2018

شام کی سرکاری خبر رسان ایجنسی ’سانا‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی شہر القنیطرہ میں الصمدانیہ کے مقام پر حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

خبر رساں ادارے نےشامی فوج کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسرائیلی جنگی طیاروں نے خضر اور تل کروم میں سرکاری فوج کے مراکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فوجی مراکز کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ایک بیان  میں کہا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں تین مقامات پر شامی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج کی طرف سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب شام کے ایک ڈرون نے اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شام سے ایک ڈرون طیارہ سنہ1948ء کے فلسطینی علاقوں کی فضائی حدود میں داخل ہوا جسے پیٹریاٹ میزائل کی مدد سے تباہ کردیاگیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی