فشار خون (بلڈ پریشر) پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والا مرض ہے جو موٹاپے، تمباکو نوشی اور ذیابیطس کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔
بلڈ پریشر کے مریض زیادہ تر ادویات کا سہارا لیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسے مریض اپنے معمولات زندگی تبدیل کردیں تو وہ فشار خون کو معمول پر لانے کے لیے ادویات سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح وہ دل اور دماغ جیسے خطرناک عوارض سےبھی بچ سکتے ہیں۔
ماہرین اس حوالے سے چند مفید مشورے پیش کرتےہیں۔ ان پر عمل کرنے سے بلڈ پریشر کےمریض نہ صرف اس بیماری بلکہ ادویات سے بھی جان چھڑا سکتے ہیں۔
اس کے لیے پہلا کام یہ کریں کہ نم کا استعمال کم کردیں۔ زیادہ تر ایسی ترکاریاں استعمال کریں جنہیں نمک کے بغیر بھی کھانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی اور ان کا ذائقہ برقرار رہتا ہے۔
ہفتے میں کم سے کم تین سے چار ورزش کریں۔ ورزش کا دورانیہ 30 منٹ سے 45 منٹ تک ہونا چاہیے۔ ورزش کو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا جادوئی نسخہ قرار دیاجاتا ہے۔
سستی کو ترک کریں، زیادہ چلنے، تیراکی ،سائیکل سواری اورکھیلوں کو معمول بنائیں۔
کھانے میں پھلوں اور سبزیوں کا بہ کثرت استعمال کریں، کیلا، لہسن اور سب سےبہتر ہیں۔
شراب اور سگریٹ نوشی ترک کردیں۔
شوگر سے تیار کردہ خوراک کم سے کم استعمال کریں۔
اگرآپ کا وزن بڑھ رہا ہے تو اسے کم کریں اور موٹاپے پر کنٹرول کریں۔
دن میں ایک بار اپنا بلڈ پریشر چیک کریں، زیادہ بہتر ہے کہ ورش اور کھانے پینے کےبعد بلڈ پریشر چیک کیا جائے۔