فلسطین کے شمالی علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے کےدوران زلزلے کے 100 بار جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 اور 4.1 کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز شمالی فلسطین کے بحیرہ طبریا کے مغرب میں زمین کی گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔
اتوار کے روز شمالی فلسطین میں مقامی وقت کے مطابق 2:4 پر زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے جن کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ ماہرین نے شمالی فلسطین میں زلزلے کے مزید جھٹکوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افریقی ۔ شامی پٹی زلزلوں کے حوالے سے مشہور ہے جہاں 90 سے 100 سال کے دوران تواترکے ساتھ زلزلے آتے ہیں۔