جمعه 02/می/2025

‘کشمش’ دانتوں اور مسوڑھوں کے امراض سے بچائو میں معاون

منگل 10-جولائی-2018

خشک میوہ جات میں شوگر کی واگر مقدار کے حامل کشمش کو انسانی صحت کے لیے کافی مفید سمجھاتا جاتا ہے۔ اگرچہ شوگر کےمریضوں کے لیے کشمکش کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ایسے مریض ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ہی اسے کھاسکتے ہیں مگر اس میں پائے جانے والے طبی خواص دانتوں اور مسوڑھوں کے امراض سے بچائو میں معاون اور مدد گار ہوسکتےہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کشمش میں شوگر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں "اولی نولیک ھائیڈ” اور "اولی نینولک ایسڈ” دو ایسے مادے پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت بالخصوص دانتوں کے لیے بے حد مفید ہیں۔

مذکورہ دونوں مرکبات منہ کے اندر اور مسوڑھوں کے امراض کا سبب بننے والے بیکٹریا کو نمو پانے سے روکتے ہیں۔  جرمن اخبار ڈوئچے فیلے میں شائع تحقیق میں ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر شوگر میں زیادتی کا خدشہ نہ ہو تو کشمش کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانا دانتوں اورمنہ کی بیماریوں سے بچائو کے لیے مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کشمش کھانے سے دانتوں کو روز مرہ کی بنیاد پر صاف کرنے کی ضرورت نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی