قابض صہیونی فوج نے شمالی فلسطین کے شہر ام الفحم میں فلسطینیوں کے چار زیر تعمیر مکان بلڈوزر کی مدد سے منہدم کردیے۔ ام الفحم شہر سنہ 1948ء کی جنگ میں صہیونی ریاست کے قبضے میں آگیا تھا۔
عرب ویب سائیٹ ’عرب 48‘ کے مطابق صہیونی پولیس نے ام الفحم میں اتوار کو علی الصباح فلسطینی شہریوں کے زیرتعمیر گھروں کا محاصرہ کیا اور ان کی مسماری شروع کردی۔
ایک مقامی شہری نے بتایا کہ قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھروں کو محاصرے میں لیا اور اس کے بعد مکانات بغیر اجازت تعمیر کرنے کے دعوے کے تحت ان کی مسماری شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے گذشتہ منگل کو بھی عرعرہ شہر کی الظہرات کالونی میں ایک زیرتعمیر مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا تھا۔