شنبه 03/می/2025

اسرائیل میں ترکی خاتون سیاح پر دہشت گردی کے تحت فرد جرم عاید

پیر 9-جولائی-2018

اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے زیرحراست ترک خاتون سیاح پر دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور صہیونی ریاست کو خطرے میں ڈالنے میں ڈالنے کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک خاتون شہری ایبرو اوزکان کو اسرائیلی فوج نے گیارہ جون 2018ء کو اللد ہوائی اڈے سے استنبول  جاتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق 27 سالہ اوزکان کو خفیہ ادارے شاباک کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔ ان پر اسرائیلی ریاست کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔

ترک خاتون کے وکیل دفاع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے ازکان پر اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سے تعلق کا الزام عاید کیا ہے تاہم  ازکان نے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی