چهارشنبه 30/آوریل/2025

’خبردار! مسلسل 6 گھںٹے بیٹھنا بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف

اتوار 8-جولائی-2018

بہت سے لوگ بیٹھ کر کام کرنے کو اپنے لیے سہولت اور نعمت خیال کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر تک مسلسل بیٹھے رہنا باعث ہلاکت ہے کیونکہ دیر تک بیٹھنے سے سالانہ ساڑھے تین لاکھ کے قریب لوگ لقمہ اجل جاتے ہیں۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر بیٹھے رہنے اور بیماریوں کے درمیان ربط پایا جاتا ہے۔ ہرسال موت کے منہ میں چلے جانے والے افراد میں ہزاروں  ایسے افراد بھی شامل ہوتے ہیں جن کی موت کا سبب کوئی بیماری نہیں بلکہ مسلسل بیٹھے رہنا ہوتا ہے۔ اس ضمن میں تشویشناک امر یہ ہے کہ عرب ممالک میں یہ شرح سب سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل 6 گھنٹے بیٹھے رہنے اور کسی قسم کی جسمانی حرکت نہ کرنے والے افراد 19 فی صد زیادہ بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دور حاضر میں کمپیوٹر کے بہ کثرت استعمال نے کئی پیشوں کے کام آسان بنا دیے ہیں اور لوگ مسلسل آٹھ آٹھ گھنٹے بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ حالانکہ مسلسل تین گھنٹے تک بیٹھے رہنا موت کا سبب بن سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ مسلسل بیٹھے رہتے ہیں اور ورزش کا بھی اہتمام نہیں کرتے وہ جلد ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ دنیا میں قریبا 31 فی صد افراد ورزش نہیں کرتے اور نہ ہی ان کی کوئی دوسری جسمانی سرگرمی ایسی ہوتی ہے جسے جسم کو تحریک مل سکے۔

مختصر لنک:

کاپی