شنبه 16/نوامبر/2024

محافظوں نے اسرائیلی پولیس کی مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی

اتوار 8-جولائی-2018

گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کے وردی پوش مسلح اہلکاروں اور مسجد اقصیٰ کے فلسطینی محافظوں کے درمیان اس وقت جھڑپ ہوئی جب قابض پولیس نے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی مذموم کوشش کی۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کے محافظوں نے صہیونی پولیس کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روک دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق صہیونی پولیس کے ایک گروپ نے مسجد اقصیٰ کے ’باب الرحمۃ‘ اور باب الاسباط کے درمیان مصلیٰ المروانی میں داخلے کی کوشش کی اور وہاں موجود فلسطینی محافظوں نے صہیونی پولیس کو روک دیا۔ قابض پولیس نے محافظوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گالیاں دیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ سے متصل ’باب الرحمہ‘ قبرستان پر قبضے کی سازشیں تیز کردی ہیں۔

صہیونی بلدیہ تاریخی باب الرحمۃ قبرستان کے ایک حصے پر سیاحتی اور تجارتی مقاصد کے لیے تعمیرات کرنی کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور قبرستان کے ایک اہم پلاٹ کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ماہ صیام کے دوران بھی فلسطینی شہریوں  اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر تصادم ہوتا رہا ہے۔ قابض فوج نے باب الرحمۃ قبرستان  اور اس کے اطراف میں موجود درخت کاٹ ڈالے ہیں اور تعمیراتی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی