قابض صہیونی پولیس نے مشرقی بیت المقدس سے ایک فلسطینی لڑکے کو محض اس لیے حراست میں لے لیا کہ اس کی جیب سے ایک چاقو برآمد کیا گیا تھا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کی شام شمال مشرقی بیت المقدس میں ایک فوجی چوکی کے قریب سے اسرائیلی فوج نے16 سالہ فلسطینی لڑکے کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کےدوران اس کی جیب سے ایک چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ’شعفاط‘ پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک فلسطینی لڑکے کو تلاشی کے لیے روکا جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا۔ چاقو ملنے پر اسے گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ حراست میں لیے گئے لڑکے کی شناخت نہیں کی جاسکی۔
ادھر بیت المقدس میں ایک دوسری کارروائی کےدوران اسرائیلی فوج نے دو باپ بیٹے کو تشدد کے بعد حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔