شنبه 16/نوامبر/2024

یہودیوں نے فلسطینی شہری کے باغ میں انگور کے 200 پودے کاٹ ڈالے

اتوار 8-جولائی-2018

یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کےمقام پر ایک فلسطینی شہری کے پھلوں کے باغ میں گھس کر انگور کے 200 پھل دار پودے کاٹ کر ٹکڑےٹکڑے کردیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی سماجی کارکن اور احمد صلاح نے بتایا کہ یہودی شرپسندون کے ایک گروپ نے ’فرات اور ’العیاذر‘ یہودی کالونیوں کے بالمقابل عین العصافیر کے مقام پر فلسطینی شہری کے ایک باغ میں گھس کر انگور کے سیکڑوں پودے کاٹ ڈالے۔

خیال رہے کہ بیت لحم کا خضر قصبہ آئے روز یہودی غنڈہ گردی کے نشانے پر رہتا ہے۔فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی