ترکی کے شہراستنبول میں جہاں دور قدیم کی عمارتیں دنیا بھر کی سیاحوں کے لیے غیرمعمولی کشش ہیں وہیں معاصر فن تعمیر بھی عالمی سیاحت کی کشش کی ایک بڑی وجہ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں دو جدید کے فن تعمیر کے شاہکار بعض عمارتوں پرقوس قزح[دھنک] کے منفرد رنگ عالمی سیاحوں کو اپنی جانب مبذول کیے ہوئے ہیں۔ استنبول میں یہ منفرد ڈیزائن مقامی آرٹیسٹ اور معمار ینیر تورون کی اختراع ہیں اور انہیں مقامی اور عالمی سطح پر غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
’مائی ماڈرن میٹ‘ ویب سائیٹ کے مطابق انجینیر تورون نے استنبول میں ایسی ایسی دلفریب عمارتیں بنائی ہیں جو معاصر فنون تعمیرات کی شاہکار کہلاتی ہیں۔ قوس قزح کی رنگ سے نمایاں ان عمارتوں کو دیکھنے لوگ ملک کے کونے کونے سے آتے ہیں اور ہزاروں سیاح دنیا بھر سےاستنبول پہنچ رہے ہیں۔