جمعه 09/می/2025

بیرون ملک اسرائیلیوں کو ایران کی طرف سے خطرات لاحق ہیں:شاباک

جمعرات 5-جولائی-2018

اسرائیلی خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم اسرائیلی شہریوں کی جان ومال کو ایران کی طرف سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی ون کے مطابق خفیہ ادارے’شاباک‘ کے سربراہ نداؤ ارگمان نے گذشتہ ہفتےسابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے خبردار کیا کہ بیرون ملک اسرائیلی شہریوں کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ انہیں ایران کی طرف سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ادھر اسی سیاق میں اسرائیلی اخبار ’ہارٹزُ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایہود باراک نے بیرون ملک کئی سرکردہ یہودیوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں اسرائیلی یہودیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے دفاع کے لیے اسلحہ ساتھ رکھیں۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں کو یہ خدشات لاحق ہیں کہ ایران شام میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے انتقام کے طورپر بیرون ملک اسرائیلیوں کو حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق اسرائیل کی شمالی سرحد کی طرف سے بھی ایران کی جانب سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی