قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں بتیر کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا۔ مکان مسماری کے بعد اس میں رہنے والے فلسطینی کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے الخمار کے مقام پر مقامی فلسطینی شہری راید ابو حارثیہ کا مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ابو حارثیہ کا مکان 120 مربع میٹر پر بنایا گیا تھا۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مکان متروکہ اراضی پر تعمیر کیا گیا تھا۔