شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ماتحت ایک خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ’داعش‘ کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کا ایک بیٹا شام کے شہر حمص میں بشار الاسد اور روس کی فوج کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا ہے۔
’ناشرنیوز‘ کے مطابق البغدادی کا بیٹا خذیفہ البدری حال ہی میں حمص شہر میں تھرمل اسٹیشن کے قریب ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔
داعش کی نیوز ایجنسی نے البغدادی کے بیٹے کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں اسے ہاتھ میں بندوق اٹھائے دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ابو بکر البغدادی کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں بار بار خبریں آتی رہی ہیں۔ البغدادی کے ٹھکانے کا کوئی علم نہیں تاہم غالب امکان یہ ہے کہ وہ ابھی تک زندہ ہے اور اپنے ٹھکانے بار بار بدلتا رہتا ہے۔