بیلجیم کے شہر گینٹ کی مقامی حکومت نے اسکولوں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر عاید کردہ پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار ’ھیٹ نیوز بلڈ‘ کے مطابق بلدیہ کے رکن ایلک ڈکرو وینیر نے ایک بیان میں بتایا کہ ہائی اسکولوں میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی عاید کی گئی تھی مگر اب پابندی کو اٹھا لیا گیا ہے۔
بیلجیم کی بلدیہ نے یہ فیصلہ عدالت کی طرف سے ایک کیس کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔ عدالت نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں کہا تھا کہ حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کے قانون کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ بیلجیم میں 11 مسلمان طالبات کے والدین نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے درخواست گذاروں کے مطالبے کو درست قرار دیتےہوئے حجاب پرپابندی کو کالعدم قرار دیا تھا۔