شنبه 16/نوامبر/2024

الشیخ راید صلاح کی جمعرات کے روز اسرائیلی جیل سے رہائی متوقع

منگل 3-جولائی-2018

فلسطینی اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کے وکلاء نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے موکل کو آئندہ جمعرات کو اسرائیلی جیل سے رہا کیا جاسکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ راید صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے ایک بیان میں بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل اور پولیس الشیخ راید صلاح کی رہائی سے متعلق دی گئی درخواست پر اعتراض نہیں کریں گے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی سے بات کرئے ہوئے الشیخ راید صلاح کے وکیل کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ عدالت نے اتوار کی شام الشیخ راید صلاح کی سخت شرائط کے تحت رہائی کا فیصلہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف جاری قانونی کارروائی مکمل ہونے تک انہیں مشروط طورپر رہا کیا جاسکتا ہے تاہم اس فیصلے پرعمل درآمد اور شرایط کے تعین کے لیے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا تھا۔

خالد زبارقہ کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی حکام الشیخ راید صلاح کو کڑی شرائط کے تحت رہا کرنا چاہتے ہیں۔ ان میں ان کے آبائی شہر ام الفحم کے بجائے کفر کنا میں ایک گھر میں نظر بند رہنے۔ اقارب سے ملاقات نہ کرنے اور میڈیا سے کسی قسم کی بات چیت نہ کرنے جیسی شرائط عاید کی جاسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ الشیخ راید صلاح پر صہیونی ریاست کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کی آڑ میں صہیونی ریاست کے خلاف نفرت کو ہوا دینے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی