جمعه 15/نوامبر/2024

رفح گذرگاہ تین روزہ بندش کے بعد کھول دی گئی

پیر 2-جولائی-2018

مصری حکام نے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح تین روز بند رکھنے کے بعد آج سوموار کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں گذرگاہ کے امور کے نگران دفتر کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے رفح گذرگاہ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دی ہے۔

گذشتہ 18 مئی کو رفح گذرگاہ ماہ صیام کے دوران کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعد ازاں گذشتہ ہفتے رفح گذرگاہ کو کھولے رکھنے کے فیصلے کی مزید توثیق کی گئی تھی تاہم تین روز قبل بغیر وجہ بتائے رفح گذرگاہ بند کردی گئی تھی۔

گذشتہ برس نومبر2017ء کو رفح گذرگاہ کا انتظام وانصرام قومی وفاق حکومت کے سپرد کیا گیا تھا۔ اس سے قبل غزہ کی پٹی میں رفح گذرگاہ کا کنٹرول اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پاس تھا۔

خیال رہے کہ رفح گذرگاہ محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کی بیرونی رابطے کے لیےخشکی کی واحد گذرگاہ ہے۔ یہ گذرگاہ جولائی 2013ء میں مصر میں برپا ہونے والے فوجی انقلاب کے بعد زیادہ تر اوقات میں بند رہتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی