پنج شنبه 01/می/2025

آتش گیر کاغذی جہازوں سے یہودی کالونیوں میں 45 مقامات پر آتش زدگی

پیر 2-جولائی-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیل نے فلسطینیوں کے آتشی کاغذی جہازوں اور گیسی غباروں کی روک تھام کے لیے متعدد نئے تکنیکی آلات نصب کیے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان سسٹمز کی مدد سے فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں کو موثر توڑ نکالا گیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں کے کاغذی جہازوں اور آتش گیر غباروں کےنتیجے میں غزہ کی سرحد پر45 مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق ہفتے کے روز جب ایک طرف یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اب فلسطینیوں کے گیسی غبارے اور کاغذی جہازوں کے آتشی حملے ناکام ہوجائیں گے ان کاغذی جہازوں نے غزہ کی سرحد پر 45 مقامات پر فصلوں اور دیگر املاک کو آگ لگا دی۔

عبرانی اخبار کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں سرحد پار سے پھینکے گئے غباروں سے’کیسوفیم‘ ’شوکداہ اور بئیری یہودی کالونی جب کہ اشکول میں تین مقامات اور کئی دوسری جگہوں پر گیسی غباروں نے گرتے ہی آگ لگا دی۔

گیسی غباروں کے گرنے اور آگ لگنے کے بعد اسرائیلی ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ رونہ کیا گیا۔ گرمی کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ وسیع رقبے میں پھیل گئی اور اسے بجھانے میں کئی گھنٹے صرف ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی