پنج شنبه 08/می/2025

کویت کے مالی تعاون سے غزہ میں چلڈرن اسپتال کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 30-جون-2018

کویت کی حکومت نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک چلڈرن اسپتال کے قیام میں مالی معاونت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فلسطینی حکومت اور کویت کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں کویت کے تعاون سے چلڈرون اسپتال کےقیام کے پروجیکٹ پر فلسطینی وزیر برائے مورعامہ آباد کاری مفید الحساینہ نے دستخط کئے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیر نے کویتی حکومت کا چلڈرن اسپتال کےقیام میں مالی مدد فراہم کرنے پرکویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے عوام امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور ان کے ولی عہد الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح، کویتی حکومت اور عوام کی شکر گذار ہے۔

مفید الحساینہ کا کہنا تھا کہ کویت نے غزہ کی پٹی کے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے چلڈرن اسپتال کےقیام میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کرکے محصورین غزہ کے دل جیت لیے ہیں۔

فلسطینی وزیر نے غزہ کی پر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کی اورغزہ میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔

مختصر لنک:

کاپی