غاصب یہودی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیت فوریک کے مقام پر زیتون کے پھل دار پودوں کے ایک فارم میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں باغ میں موجود تمام پودے جل کر خاکستر ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ’ایتمار‘ یہودی کالونی سے آئے یہودی آباد کاروں کے گروپ کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سےفول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔ انہوں نے جبل الشراریہ میں واقع فلسطینی شہری کا زیتون کا باغ آگ لگا کر تباہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے باغ میں تین مقامات پر آگ لگائی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے باغ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور باغ میں موجود تمام پودے جل کر خاکستر ہوگئے۔