جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر پابندیوں کے خلاف غرب اردن میں احتجاجی مظاہرے جاری

ہفتہ 30-جون-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آج ہفتے کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ کے مقام پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ پر عاید پابندیاں اٹھانے اور انتقامی سیاست ختم کرنے کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرے سےخطاب میں مقررین نے فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کے اقدامات پر پوری فلسطینی محصورین غزہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

مظاہرین نے فلسطینیوں میں انتشار اور بے اتفاقی کے خاتمے اور قومی یکجہتی پر زور دیا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کے خلاف رام اللہ اور دیگر فلسطینی شہریوں میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نےاپریل 2017ء کو غزہ کی پٹی پر پابندیاں عاید کرتے ہوئے علاقے کو بجلی، پانی  اور صحت کے سنگین بحرانوں میں ڈال دیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کردی گئی تھی اور بہت سے سرکاری ملازمین کو قبل از وقت جبری ریٹائرڈ کردیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی