مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے مقبوضہ غرب اردن کے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان نورالدین شناوی پر ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے نور الدین شناوی پر الزام ہے کہ اس نے 11 جون 2018ء کو عفولہ یہودی کالونی میں ایک یہودی آباد کار کا تعاقب کرنے کے بعد اسے چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا۔
فرد جرم میں مزید کہا گیا ہے کہ شناوی اپنے دوست محمد اور نور صعابنہ کی شہادت کا بدلہ لینا چاہتا تھا جنہیں 12 دسمبر 2015ء کو اسرائیلی فوج نے نابلس میں حوارہ چیک پوسٹ پر گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔