جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی کوسات سال قید،2000 شیکل جرمانہ کی سزا

جمعرات 28-جون-2018

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست فلسطینی شہری کو سات سال قید اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے 31 سالہ کمال محمد الحیح کے مقدمہ کی سماعت کے دوران اسیر کو سات سال قید اور دو ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔

اسیر الحیح کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے صوریف قصبے سے ہے۔

اسیر کے وکیل اکرم سمارہ نے بتایا کہ اسرائیلی عدالت نےا ن کے موکل کو شہداء الاقصیٰ بریگیڈ سے تعلق اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام میں قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسیر الحیح جون 2016ء سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی