شنبه 03/می/2025

فلسطینی آرٹسٹ نے ’ایردوآن‘ کی کامیابی کاجشن کیسے منایا؟

جمعرات 28-جون-2018

ترکی میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں طیب ایردوآن اور ان کی جماعت ’اے کے‘ کی شاندار فتح پر فلسطین کے تمام طبقات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی میں رجب طیب ایردوآن کی کامیابی کو فلسطین میں مختلف انداز میں منایا اور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

غزہ کے ایک مقامی آرٹسٹ نے ایردوآن کی ایک پینٹنگ بنا کر ان کی کامیابی کا جشن منایا۔

فلسطینی نوجوان آرٹسٹ بھاء الخریبی نےغزہ کی پٹی کے جنوبی شہرخان یونس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے درمیان سرحد پر ایک پینٹنگ تیار کی۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ’21‘ سالہ الخریبی نے بتایا کہ انہیں ترکی میں طیب ایردوآن کی دوسری مدت کے لیے کامیابی پر خوشی ہے اور میں نے اپنی خوشی کا اظہار صدر ایردوآن کی پینٹنگ بنا کر کیا ہے۔

الخریبی نے پینٹنگ کے لیے سفید رنگ کی پینا فلیکس شیٹ حاصل کی۔ تین میٹر  لمبی اور ڈیڑھ میٹر چوڑی شیٹ پر اس نے صدر طیب ایردوآن کی تصویر بنا کر شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور ساتھ ہی ترکی میں طیب ایردوآن کی کامیابی پراپنی خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز ترکی میں ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں طیب ایردوآن اور ان کی جماعت ’آق‘ نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی