پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں پانچ فلسطینیوں کو گولی ماردی

جمعرات 28-جون-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کے جنوب اور شمال میں فلسطینی شہریوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے العودہ پناہ گزین کیمپ کے قریب رفح کے علاقے میں فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو یوسف النجار اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر شمالی غزہ میں مشرقی جبالیا میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو گولی ماردی گئی۔ اسے بھی علاج کے لیے شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

قبل ازیں بدھ کو اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورس کے کمانڈوز نے شمال مشرقی غزہ میں ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد اغواء کرلیا۔

مقامی سیکیورٹی ذرائع نے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو پہلے گولیاں مارکر زخمی کیا اور بعد ازاں اسے اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی