چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا اچانک مشقوں کا اعلان

بدھ 27-جون-2018

اسرائیلی فوج نے آئندہ دو روز کے اندر فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مشقیں اچانک شروع کی جا رہی ہیں جو پہلے سے شیڈول میں شامل نہیں تھیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے بتایا کہ فوج کی مواصلاتی شعبے اور ٹیکنالوجی سائبر اور دیگر یونٹوں کو ہنگامی مشقوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ان مشقوں کا مقصد فوج کے  ٹیکنالوجی اور سائبر شعبے کو جنگ کے لیے تیار کرنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مشقیں آئندہ دو روز میں شروع ہوں گی اور ان کے لیے ’سیفرین‘ فوجی اڈے کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ اس دوران زیادہ تعداد میں ٹریفک کی موجودگی میں مواصلاتی خدمات کے تجربات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فوجی کیمپ میں خطرے کے سائرن بھی بجائے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی