چهارشنبه 30/آوریل/2025

’کیلا‘ کھلاڑیوں کے لیے جادوئی غذا کیوں؟

منگل 26-جون-2018

کھلاڑی کھیل کے میدان میں خود کو فعال اور چست اورچاک وچوبند رکھنے کے لیے توانائی بخش غذائوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ پھلوں کا بہ کثرت استعمال کرتےہیں تاکہ ان کے نتیجے میں وہ زیادہ جسمانی طاقت حاصل کرسکیں۔

ماہرین کا کہناہے کہ پھلوں میں ’کیلا‘ کھلاڑیوں کے لیے’جادوئی‘ خوراک کا درجہ رکھتا ہے۔

بعض کھلاڑی جسمانی توانائی کے حصول کے لیے توانائی بخش مشروبات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں مگر ان مشروبات کے جسم پر منفی اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا کیلا کھانے یا اس کے مشروبات کو توانائی بخش مشروبات کے طور پراستعمال کرنے کے بے پناہ فواید ہیں اور کھلاڑیوں کو بازاروں میں فروخت ہونے والے مصنوعی توانائی بخش مشروبات کی ضرورت نہیں رہتی۔

ماہرین کا کہناہے کہ کیلا پوٹائیشیم، کاربوہائیڈریٹ جیسے طبی خواص کے ساتھ ایٹںی آکسائیڈ خواص کا حامل پھل ہے جو کھلاڑیوں کے عضلات کو زیادہ سے زیادہ قوت فراہم کرتا ہے۔ کیلا کھلاڑیوں کو زیادہ دیر تک جسم کو توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے اور کئی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔

فلسطینی ڈاکٹر ماجد الحسینی کا کہنا ہے کہ کیلا جسم کے لیے ایک مفید غذا ہے۔ اس کا مسلسل استعمال جسم میں خون کی رفتار کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ دل اور دماغ کے عوارض سے بچاتا ہے اور اس میں پوٹائیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ نیز کیلا خون میں سوڈیم اور نمکیات کو متوازن رکھنے میں بھی معاون ہے۔

مختصر لنک:

کاپی