اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے شام کی جانب سے آنے والے ایک ڈرون طیارے کو نشانہ بنانے کے واسطے ایک پیٹریاٹ طیارہ شکن میزائل داغا تاہم میزائل ہدف پر لگنے سے چُوک گیا۔ بعد ازاں مذکورہ ڈرون طیارہ واپس چلا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے قبل ہی اس ڈرون طیارے کا انکشاف کر لیا۔ ترجمان نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اسرائیلی فوج اپنی ریاست کی فضائی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دے گی اور اپنے شہریوں کے ضرر کے حوالے سے کسی بھی خطرے کے خلاف فوری طور پر حرکت میں آئے گی۔