اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے فلسطینی صحافی رسم عبیدات اور اسیر عنان برکات کو مشروط طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت نے فلسطینی صحافی اور کالم نگار راسم عبیدات اور دوسرے فلسطینی کو سات روز تک گھروں میں نظر بند رہنے، 1500 شیکل ضمانت ادا کرنے اور 30 دن تک کسی احتجاجی مظاہرے میں حصہ نہ لینے اور 40 روز تک اپنی اسیری کے بارے میں کسی ابلاغی ادارے یا کسی تقریب میں بات نہ کرنے کی شراید عاید کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسیر راستم عبیدات کو اسرائیلی فوج نے 21 جون کو حراست میں لیا تھا جب کہ برکات کو 20 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ادھر دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطینی مجلس قانون ساز کونسل کے رکن اور تحریک فتح کے رہ نما حاتم عبدالقادر کو بیت المقدس میں پولیس مرکز میں طلب کیا گیا جہاں کئی گھنٹے انہیں حبس بے جا میں رکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک عہدیدار نے انہیں فون کرکے کہا کہ وہ بیت المقدس میں قائم مسکوبیہ حراستی مرکز میں پیش ہوں، وہ پیش ہوئے جہاں انہیں کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا تاہم ان کی طلبی کی وجہ سامنے نہیں آئی۔