اسرائیل نے امریکا سے مزید تین ’ایف 35‘ جنگی جہاز حاصل کرنے کے بعد فوج کے حوالے کردیے ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان اویر جندلیمن نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکا سے مزید تین جنگی طیارے’F35‘ دو روز قبل اسرائیل پہنچ گئے تھے جنہیں فوج کی لڑاکا یونٹ’گولڈن ایگل‘140 کےحوالے کردیا گیا ہے۔
جندلمن نے کہا کہ ان طیاروں کو جلد ہی اسرائیلی فوج اپنے دفاع کے لیے ہونے والی فوجی مشقوں میں شامل کرے گا۔
ادھر قابض فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے کہا ہے کہ امریکا سے لائے گئے جنگی طیاروں ایف پینتیس نے ’نیفاتیم‘ نامی فوجی اڈے پر لینڈ کیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے امریکا کی طیارہ ساز کمپنی ’لاک ہیڈ مارٹن‘ کے ساتھ سنہ 2016ء میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کمپنی اگلے پانچ سال کے دوران اسرائیل کو ’ایف 35‘ ماڈل کے 50 جدید جنگی جہاز فروخت کرے گی۔