فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے محصور عوام کے حقوق پر بات کرنے کی پاداش میں ’ایف ایم ریڈیو ’ [رایہ] سے منسلک صحافی کو ملازمت سے برطرف کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی صحافی محمد نصار نے ایف ایم ریڈیو پر دو ہفتے قبل اپنے ایک پروگرام میں غزہ کی پٹی کے عوام پر عاید کردہ پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے محصورین غزہ کی حمایت میں رام اللہ اور غرب اردن کے دوسرے شہروں میں ہونےوالے مظاہروں کی حمایت کی تھی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں نصار نے بتایا کہ فسلطینی انتظامیہ نے اسے غزہ کی پٹی کے عوام کے حقوق پر بات کرنے اور اسیر صحافی بلال الصیفی کی رہائی کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں ریڈیو کی ملازمت سے نکال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ملازمت کی برطرفی کا کوئی دکھ نہیں۔ غزہ کی پٹی کے عوام کے دکھوں اور ان کے مسائل پر وہ آزادانہ انداز میں بات کرتے ہیں۔